نئی دہلی،21اکتوبر(یواین آئی)ہریانہ اسمبلی کی 90سیٹوں اور مہاراشٹر کی 288سیٹوں کےلئے پیر کو ہورہی ووٹنگ میں شروعاتی چارگھنٹوں میں صبح 11بجے تک تقریباً 22.38اور 14.67فیصد ووٹنگ ہوئی۔
زبردست سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے ۔اس دوران کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کےلئے پیر کو سات بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ووٹنگ شام چھ بجے تک چلے گی۔
اترپردیش کی 11 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کے دوران پہلے چار گھنٹوں میں سب سے زیادہ
گنگوہ اسمبلی حلقے میں اور سب سے کم لکھنؤ کینٹ سیٹ پر رائے دہندگان نے اپنی حق رائے کا استعمال کیا ہے۔
ریاستی الیکشن کمشنر نے موصول اعداد وشمار کے مطابق صبح سات بجے سے پرامن طریقے سے شروع ہونے والی ووٹنگ میں پہلے چار گھنٹوں میں 11 بجےتک گنگوہ سیٹ پر 30.40 فیصدی اور سب سے کم لکھنؤ کینٹ میں 9.4 فیصدی ووٹ ڈالے گئے ہیں۔گھوسی،بلہا،جلالپور اور زید پور میں 20 فیصدی سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔
الیکشن کمشنر کے مطابق پرتاپ گڑھ میں19، مانکپور میں 18.70گوند پور میں 14، الگاس میں 16.20اور رامپور میں15.48 فیصدی ووٹ ڈالے گئے ہیں۔