the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،20 اگست (یواین آئی) مرکزی حکومت کی جانب سے صفائی کے حوالہ سے کئے گئے قومی سطح کے’سوکچھ سرویکشن 2020‘میں مدھیہ پردیش کے اندور کو پہلا، گجرات کے سورت کو دوسرا اور مہاراشٹرا میں نوی ​​ممبئی کو تیسرا مقام دیا گیا ہے۔
مرکزی رہائشی اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کے روز یہاں ’سرویکشن2020‘ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صفائی کے حوالہ سے لوگوں کے اندر شعور کی بیداری میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کا اثر پورے ملک میں نظر آرہا ہے۔
صفائی کے سروے میں لگاتار چوتھے سال اندور پہلے نمبر پر رہا۔ صنعتی شہر سورت دوسرے اور نوی



ممبئی تیسرے نمبر پر رہا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کو دریائے گنگا کے کنارے ایک صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا۔ چھاؤنی شہروں میں جالندھر چھاؤنی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مسٹرپوری نے جیتنے والے شہروں کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ اس سے صاف ستھرائی کے تئیں مقامی لوگوں کے لگن کے اشارے ملتے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر فاتح شہروں کے مقامی افسران کو انعام سے بھی نوازا ۔ مرکزی وزیر نے مقامی بلدیات کے صفائی ملازمین سے بھی بات چیت کی۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس پروگرام میں وزارت کے سکریٹری درگاشنکر مشرا اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.