پنچكولہ، 20 ستمبر :-ہریانہ پولیس نے سرسا کے ڈیرہ سچا سوداسربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی هني پريت کے خلاف درج کیس میں اب غداری کی دفعہ بھی شامل کر دی ہے۔
پنچكولہ کے پولیس کمشنر اے ایس چاولہ نے بتایا کہ گذشتہ 25 اگست کو مقامی سی بی آئی عدالت کا ڈیرہ سربراہ کو سادھوی جنسی استحصال کے معاملے میں مجرم قرار
دیئے جانے کے بعد پنچكولہ میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار ڈیرہ کے ترجمان اخبار 'سچ کہوں' کے صحافی سریندر دھيمان اور دیگرلوگوں سے پوچھ گچھ میں ہوئے انکشاف کے بعد پولیس نے هني پريت کے خلاف پہلے سے درج مقدمے میں اب غداری کی دفعہ بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فی الحال رام رحیم روہتک جیل میں بند ہے۔