بھوپال ، 14 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کو ریزرویشن کے مسئلہ پر آئین میں ترمیم کرنی چاہیے ، ورنہ یہ ہمیشہ تنازعہ کا موضوع رہے گا۔
راجیہ سبھا کے رکن مسٹرسنگھ نے ایک
ٹویٹ کے ذریعے کہا ، 'مرکزی حکومت کو ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی اور اوپن کیٹیگری کے غریب خاندانوں کے لیے ریزرویشن کی حد کو طے کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنی چاہیے اور ریاستی حکومتوں کو 75 فیصد ریزرویشن کا حق دینا چاہیے۔
بصورت دیگر یہ ہمیشہ تنازعہ کا معاملہ رہے گا۔