: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کابل/17اکتوبر(ایجنسی) افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیا میں پولیس کے ایک مرکز پر خودکش کار بم اور خودکار ہتھیاروں سے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر بتیس ہوگئی ہے ۔حملے میں دو سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ہدایت اللہ حمیدی نے بتایا ہے کہ مہلوکین اور زخمیوں میں عورتیں ، طلبہ اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔
طلوع
نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت گردیز میں منگل کی صبح خودکش بم دھماکے میں پکتیا کے پولیس سربراہ طوریالئی عبدیانی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔طالبان نے ایک ٹویٹ میں اس تباہ کن حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ' پہلے ایک خودکش بمبار نے تربیتی مرکز کے نزدیک اپنی بارود سے بھری کار کو د ھماکے سے اڑایا تھا۔اس کے بعد متعدد حملہ آور وں نے کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا تھا اور فائرنگ شروع کردی تھی'۔