حیدرآباد/23مئی(اعتماد) لوک سبھا انتخابات 2019 میں مجلس اتحادالمسلمین نے اس بار حیدرآباد کے علاوہ مہاراشٹراکے اورنگ آباد سے بھی امیدوار ٹہرایا- امتیاز جلیل Imtiaz Jaleel Syed کو بھی تک 388784 ووٹ ملے ہیں- جبکہ شیو سینا کے امیدوار Chandrakant Khaire چندرکانت کو 383759 ووٹ ملے ہیں-
کانگریس اور این سی پی اتحاد کوپرکاش امبیڈکر کی قیادت میں ونچت بہوجن اگاری (وی بی اے )نے زبردست نقصان پہنچایا اور مہاراشٹر کے دیہی علاقوںمیں ووٹوں کی تقسیم درج کی گئی ،اورنگ آباد سے اگاڑی اور مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار امتیاز جلیل شیوسینا امیدوار سے بھاری ووٹوں سے آگے ہیں ۔
لوک سبھا انتخابات 2019 کے چوتھا مرحلے میں کے انتخابات کے تحت مہاراشٹرا کی 17 سیٹوں پر
29 اپریل کو ووٹنگ ہوئی، اس دن یہاں کی شیوسینا کی مضبوط سیٹ اورنگ آباد پر بھی انتخاب ہوا، 1951 سے لیکر اب تک شیوسینا نے 7 بار اس سیٹ پر قبضہ کیا ہے، موجودہ وقت یہاں سے شیوسینا کے چندرکانت کھیر رکن پارلیمان ہے، شیوسینا نے اس بار پھر انہیں میدان میں اتارا ہے-
مہاراشٹرا کے اورنگ آباد لوک سبھا حلقے کے انددر 6 اسمبلی سیٹیں آتی ہے- 1951 میں یہاں پہلے انتخابات میں کانگریس کے سریش چندرا نے بازی ماری تھی، 1951 سے اب تک کانگریس نے اس سیٹ پر 8 بار قبضہ کیا ہے،
اورنگ آباد لوک سبھا سیٹ سے موجودہ ممبر پارلیمنٹ چندرکانت یہاں سے لگاتار چار بار لوک سبھا جیت چکے ہیں، سب سے پہلے وہ 1999 میں پہلی بار ایم ہی بنے تھے- اسکے بعد 2004، 2009 اور 2014 میں وہ لگاتار جیتے، اس بار اے آئی ایم آئی ایم نے یہاں سے سید امتیاز جلیل کو میدان میں اتارا ہے، وہیں کانگریس نے اس سیٹ سے شبھاش کو ٹکٹ دیا ہے-