: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اسلام آباد، 27 فروری (ایجنسی) پاکستان کے خلاف ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی سے گھبرا ئے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز ایک بار پھر ہندوستان سے بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، بات چیت سے ہی حل نکل سکتا ہے۔
مسٹر عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ " حکومت ہند سے میرا سوال ہے کہ ان کے اور ہمارے پاس جو ہتھیار ہیں، کیا ہم ان کی تباہکاریوں کا غلط اندازہ لگا نے کے متحمل ہوسکتے ہیں۔ اگر کشیدگی حد سے زیادہ بڑھی تو کہاں تک جائے گی۔ یہ
مودي یا میرے کنٹرول میں نہیں رہے گی۔ میں ایک بار پھر آپ کو بات چیت کے لئے مدعو کرتا ہوں۔ میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ مفاہمت قائم ہونی چاہئے۔ ہمیں بات چیت کے ذریعے ہی اپنے مسائل حل کرنا چاہئے"۔
پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کو پیشکش کی ہے کہ پاکستان پلوامہ حملے کے بعد کسی بھی قسم کی تحقیقات میں تعاون کے لئے تیار ہے۔ وہ پلوامہ حملے میں شہید فوجیوں کے خاندانوں کا دردسمجھتے ہیں۔ پاکستان نے بھی دہشت گردی کے واقعات میں اپنے لوگ کھوئے ہیں، لہذا وہ ہندوستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔ دہشت گردی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔