اسلام آباد، 17 اگست (ایجنسی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پاکستا کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔
start;"="">پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکراسد قیصر نے قائد ایوان کے لیے ہونے والی رائے دہی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے 176 اراکین کی حمایت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو رائے دہی میں 96 ووٹ ملے۔