the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اسلام آباد، 24 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف پارلیمنٹ (قومی اسمبلی) میں تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد اقتدار سے بے دخل ہونے کا خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔
اس درمیان اتحادی بھی وزیراعظم کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔
ایسے میں حکومت قائم رکھنے کے لیے پی ٹی آئی ہر طرح کی مشقیں کرنے پر مجبور ہے۔ پارٹی ناراض اتحادی شراکت داروں کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے درکار اعداد و شمار ان کے حق میں قائم رہے۔
پی ٹی



آئی رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور انہیں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ ان کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں جس میں پی ٹی آئی ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی اور امید ظاہر کی کہ اس آڑے وقت میں اتحادی ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ مسٹر خان نے پارٹی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک دن قبل 27 مارچ کو ملک کی اب تک کی سب سے بڑی ریلی کا اہتمام کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.