the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 29 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حالیہ دورہ جاپان کے دوران انہوں نے وہاں کے لوگوں میں ہندوستان کے تئیں جو محبت دیکھی ہے اس سے وہ بہت متاثر ہیں۔
مسٹر مودی نے آل انڈیا ریڈیو سے ٹیلی کاسٹ اپنے پروگرام میں اتوار کو کہا کہ اپنے حالیہ دورہ جاپان کے دوران مختلف پروگراموں میں انہیں بہت سے لوگوں سے ملنے کا موقع ملا جہاں انہیں مختلف تجربات ہوئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کچھ لوگوں میں ہندوستان سے بے پناہ لگاو اور محبت دیکھی ہے جس کی وجہ سے وہ بہت متاثرہیں۔
انہوں نے کہا کہ "ہیروشی کوئیک ایک معروف آرٹ ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے مہابھارت پروجیکٹ کی شروعات کمبوڈیا میں کی تھی اور پچھلے نو برسوں سے یہ مسلسل جاری ہے۔



ہیروشی کوئیک ہرسال ایشیا کے کسی ملک کا سفر کرتے ہیں اور وہاں مقامی فنکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ مہابھارت کے کچھ حصے پیش کرتے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے انہوں نے ہندوستان، انڈونیشیا کمبوڈیا سمیت نو ممالک میں پرفارم کر چکے ہیں اور اسٹیج پر پرفارم کیاہے۔ ہیروشی ان فنکاروں کو ساتھ لاتے ہیں، جن کا کلاسیکی اور روایتی ایشیائی آرٹ کا پس منظررہاہے۔ اس وجہ سے ان کے کام میں مختلف رنگ نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملیشیا اور جاپان کے فنکار جاوا ڈانس، بالینی ڈانس، تھائی ڈانس کے ذریعے اسے مزید دلکش بنادیتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر پیش کنندہ اپنی ہی مادری زبان میں بات کرتا ہے اور پھر بہت ہی خوبصورتی سے اس تنوع کو دکھایاجاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.