: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 28 جون (یو این آئی) چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بدھ کو یہاں کانگریس کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں مرکز اور ریاست کے سینئر لیڈروں نے شرکت کی اور انتخابی حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے چھتیس گڑھ کی جنرل سکریٹری انچارج کماری سیلجانے پر یس کا نفرنس میں بتایا کہ چھتیس گڑھ انتخابات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈروں نے بات چیت کرتے ہوئے اپنے خیالات رکھے۔ اجلاس میں حکومت اور تنظیم پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں سب نے کہا کہ مل کر پوری قوت سے الیکشن لڑیں گے۔ محترمہ سیلجا کے مطابق پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے میٹنگ میں کہا " ہمارے لیے آئین سب سے اہم ہے۔ بی جے
پی کے پاس مذ ہبی باتوں کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ ہمارا کام اور نظریہ کا ایجنڈا ہے"۔
پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ کانگریس کا نظریہ ملک اور سماج کو آگے رکھتا ہے۔ اس سے پہلے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھو پیش بھیل نے میٹنگ کے بارے میں ٹویٹ کیا اور کہا، " آج یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ، عزت مآب قومی صدر ملک ار جن کھڑگے ، ہمارے لیڈر راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال جی، چھتیس گڑھ کی ریاستی انچارج کماری سیلجا، ریاستی صدر موہن سنگھ مر کم جی اور سینئر لیڈروں کی موجودگی میں نوا چھتیس گڑھ “ کے ماڈل سے عوام کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے بارے میں اہم بات چیت ہوئی۔