سری نگر ، 15 ستمبر:- لشکر طیبہ کے کشمیر چیف ابو اسماعیل اور اس کے ساتھی چھوٹا قاسم کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں یا کسی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔
پائین شہر میں گذشتہ جمعہ 8 ستمبر کو بھی کرفیو جیسی
پابندیاں نافذ کی گئی تھیں جن کی وجہ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی نہیں ہوسکی تھی۔
کشمیر کی تمام مذہبی جماعتوں نے گذشتہ جمعہ کو برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر منانے اور برمی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا اعلان کیا تھا۔