واشنگٹن، 8جون (یو این آئی) امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طریقوں سے آنے والے گوئٹے مالا کے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات اپنے پہلے غیر
ملکی دورے کے دوران گوئٹے مالا کے صدر آلاخاندرو جیا ماتی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
محترمہ ہیرس اور مسٹر جیا ماتی نے بین الوفود مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔