ریاض، 23 اکتوبر (ایجنسی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کو کہا کہ ان کا ملک علاقے میں استحکام کے لئے سبھی پڑوسیوں بالخصوص ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ امن چاہتا ہے۔
ٹائمس آف اسلام آباد کے مطابق مسٹر عمران خان نے فیوچر انوسٹمنٹ انی شی ایٹیو
کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ امن قائم ہونے سے دونوں ممالک کے وسائل کو ہتھیار خریدنے میں خرچ کرنےکے بجائے انسانی ترقیاتی کاموں میں لگائےجاسکتے ہیں۔
مسٹر عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "پاکستان نے جان ومال کے زبردست نقصان اٹھانے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔