: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 15 دسمبر ( یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر پر شدید حملہ کرتے ہوئے اقتدار کے لئے ملک کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیااور دہرایا کہ انہوں نے زمینی حالات کو بیاں کیا ہے، مر جائیں گے لیکن معافی نہیں مانگےگے ۔مسٹر گاندھی نے ہفتہ کو یہاں رام لیلا میدان میں کہا ’’میرا نام راہل ساورکر نہیں بلکہ راہل گاندھی ہے ۔میں مر جاؤں گا لیکن معافی نہیں مانگوں گا ۔ ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھی امت شاہ کو ہندوستان کو تباہ کرنے کے لئے عوام سے معافی مانگنی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے ملک کو اقتدار
کے لئے تباہ کر دیا ہے ۔ ملک کی معیشت ختم کر دی ہے ۔ انہیں صرف اقتدار چاہئے اور اس کے لئے وہ ہر روز ٹیلی ویژن پر آنا چاہتے ہیں ۔ مسٹر مودی کے علاوہ ملک کا کوئی لیڈر ٹی وی پر نظر آتا ہے صرف مودی نظر آتے ہیں کیونکہ وہ اقتدار کے لئے پیسے کا کھیل کھیلتے ہیں ۔ انہیں بے روزگار نوجوانوں، پریشان کسانوں اور ظلم وستم سہارہی خواتین کی فکر نہیں ہے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کی معیشت کو ایسی چوٹ ماری جو اب تک ٹھیک نہیں ہوئی ۔ آپ سے جھوٹ بولا کہ کالے دھن کے خلاف لڑائی ہے ۔ بدعنوانی ختم کرنی ہے ۔ لوگوں کے جیب سے پیسے نکالے اور لاکھوں روپے انل امبانی اور اڈانی کے حوالے کئے ۔