the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
متھرا:11 ستمبر(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی( آئی آئی ٹی) کے طلبہ سے مویشیوں کے لئے ہرے چارے کا انتظام اور پلاسٹک کا سستا متبادل تلاش کرنے کے چیلنج کو قبول کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں اسٹارٹ اپ گرانڈ چیلنج پروجکٹ کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی کے طلبہ اس چیلنج سے جڑیں اور مسئلے کا حل پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ نئے خیالات کے ساتھ آگے آئیں حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ضروری ہدایت دے گی۔اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کا سستا اور قابل رسائی متبادل کیا ہوسکتا ہے۔ ایسے متعدد مسائل کا حل دینے والے اسٹارٹ اپ شروع کئے جائیں گے۔ ملک کے ڈیری سیکٹر کی توسیع دینے کے لئے ہمیں نئی تکنیک کی ضرورت ہے۔نئے ایجادات ہمارے دیہی سماج سے بھی آئیں اس لئے آج اسٹارٹ اپ گرانڈ چیلنج کا آغاز کیا جارہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پلاسٹک کا مسئلہ وقت کے ساتھ سنگین



ہوتا جارہا ہے۔ پلاسٹک کے کھانے سے مویشی اور آبی جانداروں کے نگلنے سے ان کا زندہ بچنا مشکل ہورہا ہے۔ ایک بار استعمال کئے جانے والے پلاسٹک سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔
انہوں نے لوگوں سے اپنے گھر،دفتر اور کام کرنے کے مقامات پر پلاسٹک سے پاک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس میں غیر سرکاری اداروں ،اسکولوں،کالجوں اور خواتین تنظیموں اور دیگر تنظیموں کو اس مہم میں شامل ہونا چاہئے۔ اس سے نئی نسل کے مسقبل روشن ہوگا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ پلاسٹک کچرا اکٹھا کئے جانے کے بعد اس کا ریسائیکل کیا جائے گا اور جس سے ایسا نہیں کیا جائے گا اسے سیمنٹ کارکھانوں اور سڑکوں کی تعمیر میں استعمال کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری پروگرامیوں میں پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال نہیں کیا جائےگا اور اس کی جگہ پر مٹی یا دھات کے برتنوں کا استعمال کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیری اور دودھ پیداوار کو بڑھانے کے لئے نئے ایجادات کی ضرورت ہے۔ مویشیوں میں دودھ کو بڑھانے کے لئے ہرے چارے کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.