پٹنہ ۔ سرخیوں میں چھائے چارہ گھپلہ کے معاملے میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو بھلے میں جھارکھنڈ کی ایک جیل میں بند ہوں لیکن ان کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل کے ساتھ ٹویٹ کے ذریعے مرکز اور بہار حکومت پر ’ٹویٹ وار‘ کا سلسلہ جاری ہے۔ مسٹر یادو کے سرکاری ہینڈل سے ایک بار پھر ٹویٹ کرکے، بہار کی نیتش حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز کی مودی حکومت پر بالواسطہ طور پر حملہ کیا گیا ہے۔
ٹویٹ میں آرجے ڈی سربراہ کے مشہور انداز میں نظم کو پوسٹ
کیا گیا ہے۔ اس نظم کے ذریعے ریاست اور مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے بہار کی مرتے دم تک حفاظت کرنے کی بات کہتے لکھا گیا کہ اگر انہیں (لالو) روندا گیا تو ہمالیہ بنیں گے، زہر دیا گیا تو شوالا بنیں گے۔
اس نظم میں مسٹر یادو کو’بہار کا لال‘ بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ لالو لال ہے بہار کا ، میں مرتے دم تک اس مٹی کا محافظ بنوں گا۔ ٹویٹ میں مزید لکھا، ’’ادھیڑو گے تو دوشالا بنوں گا، جلاؤ گے تو اجالا بنوں گا دفن کرو گے تو نوالا بنوں گا‘‘۔