the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

کمر پلی: نظام آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروند نے عوام کومخاطب کرتے ہوئےکہا کہ اگر آپ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں تو نرک میں جائیں گے۔ اروند نے بی جے پی کے قومی نائب صدر ڈی کے ارونا کے ساتھ منگل کو بالکنڈہ حلقہ میں منعقد بھیم وجئے سنکلپ یاترا میں حصہ لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اروند نے کہا کہ مودی حکومت خواتین کے گروپوں کو قرض دے رہی ہے اور کئی اسکیموں کوروبہ عمل لارہی ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ جو لوگ بی جے پی کا دیا ہوا کھانا کھاتے ہیں اور



ووٹ نہیں دیتے وہ نرک میں جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھوٹے وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آنے والی کانگریس کو فوری طور پر تمام وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔ ڈی کے ارونا نےکہا کہ راہل کبھی وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔اورکانگریس حکومت تلنگانہ میں چھ ضمانتوں پر عمل درآمد نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی یہ بیان دے رہے ہیں کہ گارنٹی صرف اس صورت میں لاگو کی جاسکتی ہے جب کانگریس مرکز میں برسراقتدار آئے گی۔انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کے لئے لوگوں کو دھوکہ دینے کی سازش کی جارہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.