the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ عراق کے موصل میں اغوا ہوئے 39 ہندستانیوں کے مارے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا میں یہ جانکاری دی۔ بتا دیں کہ عراق میں کام کر رہے ایک باورچی نے ہندستانیوں کے اغوا ہونے کی جانکاری وزارت خارجہ کو دی تھی۔

سشما سوراج کے مطابق انہیں کیٹرر (باورچی) سے پتہ چلا کہ آئی ایس آئی ایس نے ان 40ہندستانیوں کو دوپہر کا کھانا کھا کر لوٹتے وقت پکڑا تھا۔ پہلے ان لوگوں کو کپڑا فیکٹری میں رکھا گیا۔ وہاں سے بنگلہ دیشی مزدوروں کو الگ کر کے انہیں اربیل شہر بھیج دیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق کیٹرر نے بتایا کہ ایک شخص نے خود کو علی بتاتے ہوئے فون کیا۔ اس نے کہا کہ وہ بنگلہ دیشی ہے اور اسے آئی ایس آئی ایس کے حکم کے مطابق بنگلہ دیش بھیجا جانا چاہئے۔ سشما نے بتایا کہ ہرجیت مسیح نے انہیں اربیل سے فون کیا تھا۔ لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ وہ وہاں کیسے پہنچا۔ وہ کیٹرر کے ذریعے لائی گئی وین میں خود کو بنگلہ دیش کا مسلم شہری علی بتا کر بچ نکلا۔

سشما سوراج نے آگے بتایا کہ "اگلے دن گنتی ہونے  پر ایک ہندستانی کم ملا تو آئی ایس آئی ایس نےسبھی اغوا ہندستانیوں کو بدوش بھیج دیا"۔

انہوں نے بتایا کہ موصل سے آئی ایس آئی ایس کے صفایے کے بعدخارجی امور کے وزیر مملکت وی کے سنگھ لا پتہ ہندستانیوں کی تلاش میں وہاں گئے ۔کپڑا فیکٹری اور کیٹرر سے سراغ ملنے کے بعد سنگھ عراق میں ہندوستانی سفیر اور ایک عراقی افسر کے ساتھ بدوش کی جیل بھی گئے۔


right;">
مارٹایرس فاؤنڈیشن کی مدد سے ملی لاشیں 

لاپتہ ہندستانیوں کی تلاش کی تمام کوششوں کے لئے خارجی امور کے وزیر مملکت وی کے سنگھ کی سراہنا کرتے ہوئے سشما نے کہا کہ بدوش میں تینوں کو کھوج کے دوران ایک چھوٹے سے مکان میں زمین پر سونا پڑا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ مقامی لوگوں سے اجتماعی قبر کا پتہ چلا۔ جہاں سے نعشیں کھودکر نکالی گئیں اور مارٹایرس فاؤنڈیشن سے ان کی ترجیحی بنیادپر ڈی این اے جانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سشما نے کہا کہ ثبوت حاصل کرنا کافی مشکل تھا۔ ایک بے رحم دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس اور اجتماعی قبریں ۔۔۔۔لاشوں کے ڈھیر تھے۔ان میں سے کئی لوگوں کی لاشوں کا پتہ لگانا  انہیں جانچ کیلئے بغداد بھیجنا آسان نہیں تھا"۔

سشما نے عراقی افسران کا کیا شکریہ ادا

وزارت خارجہ نے لاشوں کا پتہ لگانے کیلئے ڈیپ پینی ٹریشن رڈار مہیا کرانے ،لاشوں کو کھود کر نکالنے اور ڈی این اے جانچ کیلئے انہیں بغداد بھیجنے میں ساتھ دینے کیلئےعراقی افسران کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ خارجی امور کے وزیر مملکت وی کے سنگھ  خصوصی طیارے سے ہلاک ہونے والوں  کے  باقیات کو ہندستان لانے کیلئے عراق جائیں گے۔ ان باقیات کو پہلے پنجاب لایا جائیگا۔ مارے گئے ہندستانیوں میں سے 31پنجاب کے اور چار ہماچل پردیش کے تھے۔پنجاب،ہماچل پردیش کے بعد طیارہ پٹنہ اور پھر کولکاتہ جائیگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.