the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
گورکھپور:07دسمبر(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے گورکھپور میں گذشتہ 20سال سے کھاد کارخانہ بند پڑے رہنے کے لئے گذشتہ حکومتوں کی منشی کو خاطی قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ مفاد عامہ کے کاموں کے لئے حکومت کی سوچ جب ایماندار ہوتی ہے تو کوئی بھی روکاوٹ نہیں ڈال سکتا مودی نے یہاں کھاد کارخانہ، نو تعمیر شدہ ایمس اور آئی سی ایم آر کے جدید ریسرچ سنٹر سمیت دیگر ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا’ جب غریب۔ استحصال زدہ۔محروم طبقات کی فکر کرنے والی حکومت ہوتی ہے تو وہ محنت بھی کرتی ہے نتائج بھی لا کر دکھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورکھپور میں کھاد کارکھانہ، ایمس اور میڈیکل ریسرچ سنٹر کا



شروع ہونا یہ پیغام دے رہا ہے کہ جب ڈبل انجن کی حکومت ہوتی ہے تو کام بھی تیز ہوتا ہے ۔جب سوچ ایماندار ہوتی ہے تو کوئی بھی روکاوٹ نہیں ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما سمیت مرکزاور ریاستی حکومت کے مختلف وزرا اور سینئر افسران موجود تھے۔
انہوں نے کہا’ پانچ سال پہلے میں یہاں ایمس اور کھاد کارخانے کا افتتاح کرنے آیا تھا۔ آج ان دونوں کا ایک ساتھ افتتاح کرنے کا موقع بھی آپ نے مجھے دیا ہے۔ آئی سی ایم آر کے ریجنل میڈیکل ریسرچ سنٹر کو بھی آج اپنی نئی بلڈنگ ملی ہے۔ میں یوپی کے لوگوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.