جے پور، 24 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے گورنر کلراج مشرا سے کسی دباؤ میں نہ آنے اور اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو عوام گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کے لئے آگئے تو ہماری ذمہ داری نہیں ہوگی۔
مسٹر گہلوت، جو ایک ہوٹل میں قیام پذیر ممبران اسمبلی کے ساتھ گورنر ہاؤس کی کوچ کرنے نکلے ہیں، نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے اجلاس بلانے کے لئے گورنر کو کل ہی خط سونپ دیا تھا انہوں نے کہا کہ بھی فون پر بات کی، لیکن اس معاملے میں کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی ایم ایل اے
گورنر ہاؤس جائیں گے اور اجتماعی طور پر گورنر سے اجلاس طلب کرنے کے لئے درخواست کریں گے۔
مسٹر گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی پرریاست میں گندی سیاست کرنے اور سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ نچلی سطح پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے پرانی کہانی سنائی کہ آنجہانی وزیر اعلی بھروسنگھ شیخاوت کے دور میں حکومت کو گرانے کی دو کوششیں ہوئیں، لیکن پھر میں نے ریاستی صدر ہوتے ہوئے اس معاملے میں نہ پڑنے کا فیصلہ کیا اور اسی وقت کے وزیر اعظم نرسمہا راؤ اور گورنر بلی رام بھگت کو اس طرح کے معاملے میں شامل نہ ہونے کی اطلاع دی۔