لکھنؤ:17ستمبر(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی کے70ویں یوم پیدائش کو یوم بے روزگاری کے طور پر منارہی کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر اب بھی آنکھیں موند کر بیٹھی رہی تو نوجوان حکومت بدل دیں گے محترمہ واڈرا نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکہا کہ 'نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ وقت پر امتحان، طے وقت میں رزلٹ،بغیر عدالت گئے تقرریاں نوکریوں
میں اضافہ ہو اور کنٹراکٹ کا قانون منسوخ ہو'۔انہوں نے کہا کہ'نوجوانوں نے 'مہا ہنکار'بھری ہے۔ اب بھی حکومت آنکھ موند بیٹھی رہی اور اپنا رخ نہیں بدلا تو نوجوان اپنی حکومت بدل دیں گے۔
ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ میں 'قومی یوم بے روزگاری'لکھا ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے بھی مسٹر مودی کے یوم پیدائش کے موقع کو یوم بے روزگاری کے طور پر منارہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اس موقع کو 'سیوا ہفتہ'کے طور پر منا رہی ہے۔