: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،7 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اورایوان زیریں- لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ووٹر لسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مہاراشٹر میں ہونے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے ووٹروں کی تفصیلی فہرست مانگی ہے اور کہا ہے کہ اگر فہرست دستیاب نہیں کرائی گئی تو اس
معاملہ کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مہاراشٹر کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر تضادات پائے گئے ہیں، اس لیے کانگریس اور ریاست کی تین اہم اپوزیشن جماعتوں نے مہاراشٹر کے انتخابات کے لیے ووٹروں کی متفقہ اور حتمی فہرست(یونیفائیڈ ووٹر لسٹ) کا مطالبہ کیا ہے، جس پر لوک سبھا اور اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی تھی۔