ذرائع:
ارواکنڈہ:جگن موہن ریڈی حکومت نے آندھرا پردیش کی خواتین کو خوشخبری دی ہے۔ جگن حکومت نے آج ان کے کھاتوں میں رقم جمع کرائی ہے۔چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے آج اننت پور ضلع کے ارواکنڈہ کے دورہ کے دوران یہ فنڈز جاری کئے۔ ڈواکرا گروپس کی خواتین کے کھاتوں میں راست طورپر رقم جمع کی گئی۔ اس اسکیم کے ذریعے ڈواکرا سیونگ سوسائٹیز کی خواتین کی جانب لئے گئے قرضہ جات حکومت خوداداکرےگی۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے اقتدار میں آنے کے بعد اس اسکیم سے متعلق رقم تین قسطوں میں ادا کی جاچکی ہے لیکن آج ان کے کھاتوں میں رقم کی چوتھی قسط جمع کردی گئی ہے۔
چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اننت پور ضلع کے ارواکنڈہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائی ایس آر آسارا اسکیم کے فنڈز جاری کئے گئے۔واضح رہےکہ11 اپریل 2019 تک، ریاست میں 78,94,169 بچت کرنے والی خواتین پر بینکوں میں 25,570.80 کروڑ روپئے کا قرض ہے، جس میں سے، حکومت پہلے ہی ان خواتین کو تین قسطوں میں 19،175.97 کروڑ روپئے ادا کر چکی ہے۔ اور 6,394.83 کروڑ روپئے کی باقی رقم آج 78 لاکھ لوگوں کے کھاتوں میں جمع ہو چکی ہے۔ فنڈز کی آخری چوتھی قسط منگل کواستفادہ کنندگاں کے کھاتوں میں براہ راست جمع کر دی گئی۔
اس موقع پرچیف منسٹر جگن نےخطاب کیا اور تبصرہ کیاکہ یہ فرق صرف اے پی میں نظر آتا ہے جو ملک کی کسی اور
ریاست میں نہیں دیکھا جاتا۔ ہم آندھراپردیش میں خواتین کو بااختیار بنانے پر بڑی توجہ دے رہے ہیں۔ خواتین بااختیارہو نگی تو ریاست آگے بڑھےگی۔ ہم نے ڈواکرا خواتین کے کھاتوں میں پہلے ہی چند کروڑ روپئے جمع کرائے ہیں۔ ہم وائی ایس آر آساراکے نام سےایک زبردست پروگرام مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سابق میں سب کچھ بدعنوانیوں اوربےقائدگیوں کابول بالہ تھا۔انہوں نےکہاکہ ریاست میں ذات، مذہب، علاقہ، زمرہ اورطبقات کا فرق کئے بغیر سبھی اہل استفادہ کننگاں کو فائدہ پہنچایاجارہاہے۔
سیونگ سوسائٹیز کو پہلے ہی زیرو سود 4,968 کروڑ روپئے ادا کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسرا صفر سود روپئے کے تحت 31 ہزار کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں۔اورگذشتہ 56 مہینوں میں، ریاست سے تعلق رکھنے والی بہنوں کو 2.53 لاکھ کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح، جگن انا اماوڈی کے تحت 26,067 کروڑروپئے، وائی ایس آرآسرااسکیم کے تحت 25,571 کروڑ روپئے۔ وائی ایس آرچیوتااسکیم کے4,129 کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں۔ اے پی میں روبہ عمل فلاحی اسکیمیں ایک ریکارڈ ہیں۔ میں گزشتہ 56 مہینوں میں ریاست میں ہونے والی ترقی سے بہت خوش ہوں۔
اس کے علاوہ پچھلی حکومت میں سب کچھ لوٹا اور بانٹ دیا گیا۔اس کے سابقہ حکومت میں صرف سازشیں کی گئیں۔چیف منسٹر نے کہاکہ جگن موہن ریڈی کا ایجنڈا لوگوں کے دلوں میں گھر بنانا ہے۔