the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

بنگلورو:کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیانے کہاکہ ہم سب کو اپنے مذہب پرچلتے ہوئے دوسرےمذاہب کااحترام کرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ کنڑاشاعرکویمپو کے مطابق ہماراسماج مختلف مذاہب کےماننے والوں کاپرامن باغ بنے۔چیف منسٹرنے کہاکہ کوئی بھی مذہب ہو اتحادوبھائی چارےسے ہی امن واماں کوبرقراررکھاجاسکتاہے۔سدارامیابنگلوروکے شمس العلماء نگر کےارےمنے گراونڈ میں منعقدہ کیرلا جمیعت العلماء کے سو ویں سالانہ جلسے سے خطاب کررہےتھے۔انہوں اس موقع ہرکہاکہ کیرلاجمیعت العلماء کے سو ویں سالانہ جلسے کاافتتاح کرتے ہوئے انہیں کافی خوشی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی تنظیم یاادارے سو سال مکمل کرتاہے تو یہ بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ سو سال ہورے ہونے پر ادارے یاتنظیم کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہےکہ وہ سماج کی بھلائی



کاہدف مقرر کرکے آگے بڑھیں۔ سدادرامیا نے کہاکہ اسلام ایک قدیم مذہب ہے اور آپ اسلام پرچلتے ہیں۔اور میں ہندو دھرم چلتاہوں۔اورملک کادستور کہتاہے کہ سبھی مذاہب کااحترام کرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ اسلام امن کاپیغام دیتاہے۔اور آئین رواداری اور بقائے باہمی کا درس دیتا ہے۔
چیف منسٹرنے کہا ہرکسی کوتعلیم حاصل کرناضروری ہے۔دستورکے مطابق مفت تعلیم لازمی ہے۔اوریہی کام جمیعت العلماء کیرلا انجام دے رہی ہے۔اگرمسلمان تعلیم حاصل کرتے ہیں تووہ عزت نفس کے ساتھ زندگی بسرکرسکتے ہیں۔ایک ہم آہنگ معاشرہ، ایک ترقی یافتہ کرناٹک اور ایک مضبوط ہندوستان ہمارا عزم ہونا چاہئے۔علماء نے ہر گاؤں میں ایک ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کیا ہے۔ہم سب کو ایک ہم آہنگ معاشرے میں رہنے کے لئے آئین کو برقرار رکھنا ہوگا۔ہمارے علماء کو اس سلسلے میں رہنمائی کرنی چاہئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.