the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی:نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے منگل کو بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہندوستان اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے تنازعات ختم نہیں کرتے تو کشمیر کا بھی وہی حال ہو گا جو غزہ اور فلسطین کا ہواہے۔ عبداللہ گزشتہ ہفتے پونچھ میں دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ 21 دسمبر کی شام تقریباً 4.45 بجے راجوری/پونچھ کے علاقے سورنکوٹ میں دہشت گردوں نے گھات لگا کر فوج کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں 4 فوجی شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ فوج کی گاڑیاں



آپریشن کے لئے جا رہی تھیں۔ اسی واقعے میں تین شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
منگل کو فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ہم نے مذاکرات کے ذریعے کوئی حل نہیں نکالا تو ہمارا حال غزہ اور فلسطین جیسا ہو جائے گا، جہاں اسرائیل 81 دنوں سے مسلسل بمباری کر رہا ہے۔
عبداللہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے کہا تھا کہ ہم اپنے دوست بدل سکتے ہیں لیکن اپنے پڑوسیوں کو نہیں۔ اگر ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستی رکھیں گے تو ہم دونوں ترقی کریں گے۔وزیراعظم نریندرمودی نے یہ بھی کہا تھا کہ اب جنگ کوئی آپشن نہیں ہے۔ معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.