the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،27 نومبر(یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدرراہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارمیں آنے پر حال ہی میں پاس کسان مخالف تینوں قوانین کو پھاڑکر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے کانگریس پارٹی شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسز گاندھی اور مسٹرراہل گاندھی نے وعدہ کیا ہے کہ جب کانگریس مرکز میں اقتدار سنبھالے گی تو وہ پہلے کسان مخالف قوانین کو ختم کردے گی۔
انہوں نے کہا کہ



کانگریس شروع سے ہی ان تینوں قوانین کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ ان قوانین کی مخالفت کرنے پر ان کے ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں معطلی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومتیں ہیں ، وہاں کسانوں کوان قوانین کی وجہ سےکوئی نقصان نہ ہو اسی لئے ان کے تحفظ کیلئے الگ سے قانون بنایا جارہاہے ۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ کسانوں کا تعلق کسی خاص پارٹی سے نہیں ہے بلکہ ہر ایک سے ہے اور وہ ہرایک کی بھوک مٹانے کے لئے اپنی جی توڑ محنت سے کام کرتا ہے لہذا کسان کی بات سنی جانی چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.