ڈوگرگڑھ (چھتیس گڑھ)، 9 نومبر (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت بننے پر کسانوں کا قرض 10 دنوں میں معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے آج یہاں انتخابی ریلی میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی دھان کی فصل امدادی قیمت 2500 روپے فی کوئنٹل خریدی جائے گی ، اور ہر سال خریدے گئے دھان پر کسانوں کو بونس دیا جائے گا۔ انہوں گزشتہ دو سال کا وہ بقایا بونس دینے کا بھی
اعلان کیا جسے ریاست کی رمن سنگھ حکومت نے اعلان کے بعد بھی نہیں دیا تھا۔
انہوں محکمہ تعلیم میں تمام خالی اسامیوں کو بھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعلانات وزیر اعظم نریندر مودی جیسےنہیں ہیں، جنہوں نے الیکشن جیتنے کے لئے تمام ہوائی وعدے کر دیے، اور جب ان کو پورا کرنے کی باری آئی تو پیچھے ہٹ گئے۔ انہوں کانگریس کے پنجاب اور کرناٹک میں کسانوں سے قرض معافی سمیت کئی دیگر وعدے پورا کرنے کا ذکر کرتے ہوئے لوگو ں سے کہا کہ اس کی سچائی وہاں سے وہ معلوم کر سکتے ہیں۔