ذرائع:
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر اور ریاستی وزیر کے ٹی آر نے تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی چھ گیارنٹیوں کی عمل آوری تو نہیں ہوسکتی بلکہ کانگریس اقتدارمیں آئی تو ہرچھ مہینے میں چیف منسٹرکی تبدیلی یقینی ہے۔ کے ٹی آر نے منگل کو تاج دکن ہوٹل میں منعقدہ تلنگانہ بلڈرس فیڈریشن (ٹی بی ایف) کے اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بعض مخالفین جو چاہتے ہیں کہ ہم ہار جائیں، اوروہ کہتے ہیں کہ کے سی آر نے گذشتہ نو سالوں میں کچھ نہیں کیا۔ لیکن ترقی تب ہی ممکن ہے جب عوامی رہنما کے سی آر کی مستحکم حکومت اور مضبوط قیادت ہو۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نام پرایک ترقی پسند اورسرگرم حکومت کوبدلنے کاخیال کس
حد تک مناسب ہے۔اورایسی حکومت کو مزید چند سالوں تک اقتدارسونپاجائےتوکیاحرج ہے۔
کے ٹی آرنے کہا کہ نو سالوں میں ہم نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آپ نے ہماری ساڑھے چھ سال کی کارکردگی اور گزشتہ 65 سال کی حکومتوں کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ موسی ندی کو خوبصورت بنائیں گے۔ کیا دریائے موسیٰ کو تباہ کرنے والی کانگریس نہیں تھی؟جبکہ کانگریس پارٹی کو 11 بار موقع دیا گیااوراس نے کیاکیا؟ انہیں ایک اور موقع کیوں دیں؟ کرناٹک میں کانگریس کی جیت کے بعد بلڈروں کا کمیشن 40 سے بڑھ کر 400 روپئے ہو گیا۔ ریاستی وزیرنے کہاکہ ہم اگلی حکومت میں حیدرآباد کی تیزی سے ترقی کریں گے۔ 332 کلومیٹر ریجنل رنگ روڈ آرآرآرتعمیر کی جائے گی۔