نئی دہلی/یکم مارچ(ایجنسی) ہندوستانیوں کا انتظار ختم ہوا ، ہندوستانی فضائیہ کےوونگ کمانڈر abhinandan-varthaman ابھینندن ورتھمان کی پاکستان سے ملک میں کامیاب واپسی ہوئی، اس سے پہلے پاکستان نے وونگ کمانڈر کو سپرد کرنے میں دیری ہوئی، کالے کوٹ اور وائٹ شرٹ میں وونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان بارڈر پر پہنچے.
کاغذی کاروائی کی وجہ سے وطن واپسی میں دیری ہوئی، پہلے کہا جارہا تھا کہ وہ شام 4 بجے ملک آجائیں گے، لیکن لمبے کاغذی کروائی حتم ہونے کے بعد رات 9 بجے پہلی بار انکی جھلک دیکھائی دی، رات 9 بجکر 20 منٹ پر انہوں نے بارڈر پار کرکے ہندوستانی زمین پر قدم رکھا-
background-color: rgb(255, 255, 255);">ونگ کمانڈر ابھینندن کا جنگی طیارہ مگ 21بدھ کو اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جب وہ ہندستانی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنے آئے پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو کھدیڑ رہے تھے۔ اس دوران وہ پیراشوٹ سے اترتے ہوئے پاکستان کے قبضہ والے کشمیر میں پہنچ گئے تھے جہاں پاکستان نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
جمعرات کو ہندستان کی سفارتی کوششوں کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ انہیں جمعہ کو ہندستان کو سونپ دیا جائے گا۔