the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 28فروری (ایجنسی) ہندستانی فوجی ٹھکانوں پر حملے میں ایف ۔16جنگی طیارے کا استعمال نہیں کرنے کے پاکستان کے دعوے کو مکمل طورپر خارج کرتے ہوئے ہندستانی فضائیہ نے آج کہاکہ اس نے جوابی کارروائی میں اس طیارہ کو مار گرایا اور اس کے ثبوت بھی پیش کئے۔

فضائیہ، بری فوج ، بحریہ کی جمعرات کی شام منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اےئر وائس مارشل آر جی کپور نے بتایا کہ پاکستانی فضائیہ کے کئی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح ہندستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راجوری کے سندربنی علاقہ میں فوج کے ٹھکانوں پر بم گرانے کی کوشش کی۔ حالانکہ ہندستانی فضائیہ نے وقت رہتے کارروائی کرکے انہیں بھگا دیا اور پاکستان کے ایک ایف۔16جنگی طیارہ کو مار گرایا۔ یہ طیارہ پاکستان کے قبضہ والے



کشمیر میں گرا۔


اےئروائس مارشل کپور نے کہاکہ فضائیہ کے پاس اس کے ٹھوس ثبوت ہیں۔ انہوں نے ثبوت کے طورپرایف ۔ 16سے داغی گئی ہوا سے ہوا میں مار کرنے والی "ایمرام" میزائل کا ایک ٹکڑا اور طیارہ کے انجن کے ٹکڑے بھی دکھائے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی جنگی طیارہ نے یہ میزائل ہندستانی فوجی ٹھکانہ پر داغی تھی اور اس کے کچھ ٹکڑے راجوری علاقہ میں ایک فوجی کمپلکس میں ملے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ میزائل صرف ایف۔16جنگی طیارہ سے ہی داغی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ ہندستانی فضائیہ کے پاس ایف ۔16طیارہ کے ہندستانی علاقہ میں آنے کے الیکٹرونک سگنیچر بھی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان نے حملے میں اس طیارہ کا استعمال کیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.