the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

جھارکھنڈ:جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر اور جے ایم ایم پارٹی کے رہنما ہیمنت سورین، جنہیں حال ہی میں اراضی اسکام سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، نے پیر کو ریاستی اسمبلی سے خطاب کیا۔سورین کوگزشتہ 31 جنوری کی رات کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاہ باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چیف منسٹر کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کا پختہ یقین ہے کہ ان کی گرفتاری کے پیچھے راج بھون کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ان پر کوئی جرم ثابت ہوا تو وہ ہمیشہ کے لئے سیاست چھوڑ دیں گے۔
چمپائی سورین کی قیادت والی جھارکھنڈ حکومت کو جلد ہی اسمبلی میں طاقت کے امتحان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس پس منظر میں ہیمنت سورین آج رانچی کی عدالت کی اجازت سے اسمبلی پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'مجھے 31 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ میری زندگی کا ایک سیاہ باب تھا۔ ملک



میں یہ پہلا موقع ہے جب وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ اس گرفتاری کے پیچھے راج بھون کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اراضی اسکینڈل میں قصوروار پائے گئے تو وہ ہمیشہ کے لئے سیاست چھوڑ دیں گے۔
ہیمنت سورین نے منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ ماہ کی 31 تاریخ کو ای ڈی کے ذریعہ گرفتار کئے جانے کے بعدچیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد جے ایم ایم پارٹی کے نائب صدر چمپائی سورین نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے چیف منسٹرچمپائی سورین کو 10 دنوں کے اندر اسمبلی میں اپنی طاقت ثابت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اس پس منظر میں چمپائی سورین نے اپنی حکومت کے وزراء کے ساتھ کابینہ کی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس مہینے کی 5 اور 6 تاریخ کو جھارکھنڈ اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے اور 5 تاریخ کو عددی طاقت ثابت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چمپائی حکومت کو آج اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.