ذرائع:
صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے مودی حکومت کے سامنے ایک شرط رکھی، جس کے مطابق اگر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ہاتھوں عمارت کا افتتاح عمل میں لایا جاتا ہے تو ایسی صورت میں مجلس پارٹی اس تقریب میں شرکت کرے
گی۔
انہوں نے کانگریس سمیت 19 اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے صدرجمہوریہ کے ہاتھوں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کروانے کے مطالبہ کو بھی غیر دستوری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ کو بھی دستور نے پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کرنے کا کوئی اختیار نہیں دیا ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین نے دستور کا صحیح مطالعہ نہیں کیا۔ دستور نے صرف لوک سبھا اسپیکر کو افتتاح کا اختتار دیا ہے۔