سری نگر/15اپریل(ایجنسی) نیشنل کانفرنس کےصدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندرمودی ہمارا ایمان خرید نہیں سکتے'۔ انہوں نے کہا کہ 'فاروق عبداللہ مرتے دم تک مودی کا ساتھ نہیں دے گا'۔ پیرکےروزیہاں شیرکشمیرپارک میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران فاروق عبداللہ نےکہا 'آپ نے وعدہ کیا تھا کہ میں 10 کروڑنوکریاں لگاؤں گا۔ کہاں گئی یہ نوکریاں؟ کن کشمیریوں کوآپ نےنوکریاں دیں؟ پھرکہتے ہوکہ ہم آپ کا ساتھ دیں۔ مرتے دم تک فاروق عبداللہ آپ کا ساتھ نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ دباوجتنا دبا سکتےہو۔ جانیں ہی تولےسکتے ہواورکیا ہے؟ مگرہمارا ایمان خرید نہیں سکتے۔ ہم اپنے آپ کو بیچنے کے لئے تیار نہیں ہیں'۔ انہوں نے کہا
'ہم سےکہا گیا کہ ریل آئے گی۔ پہلےکہا گیا کہ 2007 میں آئے گی، پھربولا گیا کہ 2015 میں آئے گی، اب کہتے ہیں 2025 میں آئے گی۔ خدا ہی جانتا ہےکہ تب مودی ہوں گے یا نہیں ہوں گے۔ جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں اورکہتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کےساتھ انصاف کررہے ہیں'۔
فاروق عبداللہ نےکہا کہ ظلم وجبراورسڑکیں بند کرنے سےحکومت ہندوستان کشمیریوں کے دل جیت نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا 'ظلم وجبراورسڑکیں بند کرنےسے آپ (مرکز) کشمیریوں کےدل نہیں جیت سکتےاورنہ ہمارے حق کی آوازدبا سکتے ہیں، آپ کی ایک ریاست کا گورنرکہتا ہےکہ کشمیرمت جاﺅ، کشمیریوں کی چیزیں مت خریدو، امرناتھ یاترا کےلئے مت جاﺅ، آپ اسےکچھ نہیں کہتےاوراس کے باوجود کہتے ہوکہ کشمیرآپ کا اٹوٹ انگ ہے'۔