نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ آر ایس ایس میں احترام اور پیار کا فقدان ہے، اس لیے اب وہ اس سے وابستہ تنظیموں کو 'سنگھ پریوار' نہیں کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پریوار میں ہر ایک کے لئے احترام، پیار، شفقت اور احترام کا جذبہ ہوتا ہے، لیکن آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں میں خواتین اور بزرگوں کے لئے بھی احترام کا جذبہ نہیں ہے، اس لیے آج کے
بعد سے وہ آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کو 'سنگھ پریوار' نہیں کہیں گے۔
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "میرا خیال ہے کہ آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کو سنگھ پریوار کہنا درست نہیں ہے۔ پریوار میں خواتین اور بزگوں کا احترام ہوتا ہے، ہمدردی اور پیار کا احساس ہے، جو آر ایس ایس میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم خاندان کے جذبے کے تحت کام نہیں کرتی ہے، اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب آر ایس ایس کو سنگھ پریوار نہیں کہا جائے گا۔