نئی دہلی ، 05 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ ان پر طاقت کا استعمال کیا گیا جب انھیں لکھیم پور جاتے ہوئے سیتا پور میں حراست میں لیا گیا۔
منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں محترمہ واڈرا نے کہا کہ اس دوران ان کے ساتھ دوسرے لوگ بھی تھے اور ان کےخلاف بھی پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔ انھیں لیا جانا غلط تھا اور انھیں سیتا پور کے پی اے سی کیمپ میں رکھنا بھی غیر قانونی تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں نہ صرف غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا بلکہ انہیں مجسٹریٹ یا کسی عدالتی افسر کے سامنے بھی پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ انھیں اپنے وکیل سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی جبکہ ان کا وکیل دروازے کے سامنے کھڑا تھا۔
محترمہ واڈرا نے کہا کہ انہیں حراست میں لیے جانے کا حکم بھی نہیں دکھایا گیا اور نہ ہی انھیں ایف آئی آر کی کاپی دکھائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں حراست میں لیاجان اور انے کے ساتھ جو سلوک کیا
گیا وہ مکمل طور پر غیر قانونی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سیتاپور ضلع سے گزر رہی تھیں جب انھیں حراست میں لیا گیا اوروہ لکھیم پور سرحد سے 20 کلومیٹر دور تھیں۔