the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کلکتہ 20دسمبر (یواین آئی)شہریت ترمیمی بل پر اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کمیشن کی نگرانی میں ریفرنڈم کرانے کے مطالبے پر بی جے پی کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ انہیں کسی سے بھی محب وطن ہونے کا سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاست کے عوام پرامن ماحول میں احتجاج کررہے ہیں مگربی جے پی کے لوگ اس راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں ممتا بنرجی نے کہا کہ مرشدآدباد میں بی جے پی کے پانچ ممبروں کو گرفتار کیا گیاہے جو مظاہرین کی ساتھ شامل ہوکر تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے میں شامل تھے۔ان پانچوں افراد کے خلاف ساگر دیگھی ریلوے اسٹیشن کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ملک کے ہر ایک شہری سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کرتی ہوں، مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ عوا م کی تشویش کی



ازالہ کریں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے اپنے ملک اور یہاں کے نظام پر فخر ہے۔میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔مجھے یہ مت بتائیں کہ بی جے پی کیا کہہ رہی ہے۔مجھے بی جے پی سے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔چوں کہ میں ان کے خلاف احتجاج کررہی ہوں اس لیے مجھے یہ لوگ غدار لکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوں کہ مرشدآباد پولس نے بی جے پی کے پانچ کارکنان کو ٹرین پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہ ییہ لوگ مقامی لوگوں کی شباہت بناکر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کو بدنام کرنا چاہتے تھے۔پولس کے ہاتھوں گرفتار ابھیشک سرکار نے کہا کہ وہ بی جے پی رکن ہیں تاہم بی جے پی قیادت نے انکار کیا ہے کہ وہ بی جے پی ممبر نہیں ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو کپڑے سے شناخت کی جاسکتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.