the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ملک کا تیسرا بڑا سویلین ایوارڈ”پدما بھوشن “ ملنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرنے سے قاصر ہیں۔ مہند رسنگھ دھونی کو ان کی کرکٹ خدمات پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر رام ناتھ کووند نے یہ



ایوارڈ پیش کیا۔سابق کپتان نے کہا کہ وہ اس بات پر فخر محسوس کررہے ہیں کہ کرکٹ کے کھیل میں ملک کی شاندار نمائندگی پرانہیں ا عزاز کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ دھونی نے7سال قبل ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا تھا۔انہیں فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک بھی ملا ہواہے ۔37سالہ دھونی ،کپل دیو کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ہندوستانی کرکٹر ہیں۔ دھونی2 مرتبہ 2008 ءاور 2009ء میں آئی سی سی کے ون ڈے انٹرنیشنل پلیئر آف دی ایئر سمیت 2007ء میں راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ اور 2009 ءمیں ہند کا چوتھابڑاسول ایوارڈ ”پدما شری “حاصل کرچکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.