: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: حیدرآباد کا نام اگر تبدیل کرکے بھاگیہ نگر رکھ دیا جائے تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ حیدرآباد کو ہمیشہ سے بھاگیہ نگر ہی کہا گیا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے حیدرآباد لوک سبھا کے لئے نامزد کردہ پارٹی امیدوارہ کے مادھوی لتا نے ایک ٹی وی چینل کو اپنے انٹرویو کے دوران ان خیالات کاظہار کیا۔ بی جے پی نے مادھوی لتا کو جب سے حیدرآباد لوک سبھا سے پارٹی امیدوار بنایا ہے اس دن سے انہوں نے اوٹ پٹانگ بیانات کا آغاز کردیا ہے۔ مادھوی لتا نے بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس کو کھلا چیلنج کیا ہے اور اس بات کا دعوی کیا ہے کہ وہ حیدرآباد لوک سبھا کی نشست سے کامیابی حاصل کرلیں گی۔ مادھوی لتا نے کہاکہ 4معیادوں سے بیرسٹر اسدالدین اویسی حیدرآباد سے نمائندی کررہے ہیں جبکہ گذشتہ 40سال سے اس نشست پر مجلس کا قبضہ ہے۔ مادھوی لتا نے کہاکہ بھیا، اب ہماری باری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ایک موقع دینا چاہئے تاکہ ہم شہر کی عوام کی خدمت کرسکیں۔ ٹی وی چیانل کے نامہ نگر نے یہ
کہا کہ اویسی صاحب کا یہ کہنا ہے کہ بی جے پی ہمیشہ غلط بیانی سے کام لیتی ہے جیسے روہنگیا، سرجیکل اسٹرائیک اور انہدامی کاروائی وغیرہ۔اس پر مادھوی لتا نے کہاکہ آپ جب روہنگیا مسلمانوں کی بات کرتے ہیں تو ان کا ہمارے ملک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ کیوں ہمارے ملک کے مسلمانوں کا حصہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بی جے پی امیدوار نے کہاکہ وہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہونا چاہتی ہیں کیوں کہ انہیں ہمیشہ ووٹ بینک کی طرح استعمال کیاگیا۔ مادھوی لتا نے کہا کہ انہیں اس بات کا انداز نہیں تھا کہ پارٹی انہیں حیدرآبا د سے امیدوار نامزد کرے گی۔ وہ حیدرآباد میں پہلے سے ہی خدمات انجام دیتی آرہی ہیں۔ بی جے پی کی امیدوار نے کہا کہ مسلمانوں کو انصاف چاہئے اور وہ ہمیشہ سے خواتین، یتیموں اور پسماندہ مسلمانوں کی خدمت کرتی آرہی ہیں۔ مادھوی لتا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا آئیڈیل قرار دیا اور کہا کہ مودی جی نے خواتین کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا ہے۔ انہیں پارٹی نے جب موقع دیا ہے تو وہ خواتین کے انصاف کے لئے کام کریں گی۔