حیدرآباد/22فروری(ایجنسی) شہر حیدرآباد میں کمسن لڑکوں کی ڈرائیورنگ کے باعث بے شمار حادثات پیش آچکے ہیں جن میں وہ خود بھی ہلاک ہوئے اور دوسروں کی بھی ہلاکت کا سبب بنے ۔
تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ٹریفک پولیس نے شہر میں کمسن لڑکوں کی ڈرائیورنگ پر قابو پانے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا۔
حیدرآباد ٹریفک پولیس نے کمسن لڑکوں کو ڈرائیورنگ سے باز رکھنے اور اس پر قابو پانے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں 14 تا 17 سال کے لڑکے ڈرائیورنگ کرتے پائے جارہے ہیں جن کی ڈرائیورنگ خود ان کے لیے اور دوسروں کےلیے خطرہ ثابت ہورہی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ شہر میں ڈرائیورنگ میں کمسن لڑکوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتے ہی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق ہر ماہ 30 سے زائد کمسن لڑکے ڈرائیورنگ کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں ۔ پولیس کے مطابق گذشتہ سال 130 کمسن ڈرائیور حادثات میں ہلاک ہوئےتھے ۔
حیدرآباد ٹریفک کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس ڈاکٹر وی رویندر نے کہا کہ ' محکمہ پولیس کمسن لڑکوں کی ڈرائیورنگ پر قابو پانے کے لیے ابتدائی مہم کا آغاز کیا ۔