ذرائع:
حیدرآباد۔شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سلام ایئر لائنز کی جانب سے مسقط کے لئے نئی سروس کا آغاز کیاگیا ہے۔ایئرپورٹ کے سی ای او پردیپ پنیکر نے اس نئی سروس کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مسافروں کے لئے ایک وسیع کوشش میں نئی ایئر لائن کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
مسافروں کے لئے بغیر کسی پریشانی کے نئی سروسز شروع کی جا رہی ہیں۔
بتایاجارہاہےکہ حیدرآباد سے پرواز نمبر OV 732 صبح 3.55 بجے روانہ ہوگی اور صبح 6 بجے مسقط پہنچے گی۔ واپسی کے سفر پر فلائٹ نمبر OV 731 مسقط سے رات 10.15 بجے روانہ ہوگی اوردوسررے دن 2.55 بجےشب حیدرآباد پہنچے گی۔ یہ واضح کیاگیا ہے کہ اس سروس کی پروازیں ہر منگل، چہارشنبہ، جمعہ اور اتوار کودستیاب رہیں گی۔