ذرائع:
حیدرآباد: بارش کے چلتے سیریلنگم پلی، چندا نگر، میا پور، کونڈا پور، مادھاپور، گچی باؤلی، رائے درگم علاقوں میں کئی کالونیوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی۔
بارش کے باعث درختوں کی شاخیں ٹوٹ کر بجلی کی تاروں پر گر گئیں، جس پر حکام نے بجلی کی فراہمی بند کردی۔
پچھلی حکومت نے حکام کے ساتھ مل کر بجلی کے مسئلے کو روکنے کے لیے اپریل کے مہینے میں بجلی کی لائنوں پر آنے والے درختوں کی شاخیں پہلے ہی کاٹ
دیں تھی۔
عوام کا کہنا ہے کہ پچھلی بی آر ایس حکومت نے بارش سے پہلے ہی حفاظتی اقدامات کرلئے تھے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے ان سارے علاقوں کی عوام کو مشکل ہو رہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ کانگریس حکومت کے آنے کے بعد سے عام دنوں میں بھی بجلی کی کٹوتی عام ہوگئی ہے۔ بی آر ایس حکومت کے مقابلہ کانگریس حکومت میں تلنگانہ کی عوام روزانہ بجلی کی کٹوتی سے دو چار ہے۔