حیدر آباد 21 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حیدر آباد کی سندھیا تھیٹر میں پشپا 2 فلم کی نمائش کے دوران بھگدڑ کے واقعہ پر تلگو فلم انڈسٹری کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تاسف کا اظہار کیا اور خواہش کی کہ غیر انسانی رویہ اختیار نہ کیا جائے۔
انہوں نے اسمبلی میں اس مسئلہ پر ان پر اظہار
خیال کرتے ہوئے کہا کہ تلگو فلم انڈسٹری کا رویہ غیر انسانی ہے کیونکہ کسی نے بھی اس بھگدڑ میں ریوتی نامی خاتون کی موت اور اس کے دس سالہ بیٹے کی اس واقعہ کے 11 دن بعد بھی ہسپتال میں موت اور زندگی کی جد و جہد کے بارے میں ردِ عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
اجازت نہ ہونے کے باوجود اس فلم کے پریمیر شو میں ہیر و پہنچ گئے۔