the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
حیدرآباد29نومبر(ایجنسی)صدر کانگریس راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے برسراقتدار آنے پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بروقت فیس کی بازادائیگی کی واجب الادارقومات کی فراہمی ، مسلمہ پرائیویٹ اداروں کے اسٹاف کے لئے ہیلتھ انشورنس،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بجلی کی قیمتوں کو معقول بنانے ،جائیداد ٹیکس میں کمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہزاروں اقلیتی تعلیمی اداروں کے احیا کی بھی کوشش کا وعدہ کیا جو ٹی آرایس حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ناکام ہوگئے ہیں۔
انہوں نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں دو روزہ انتخابی دورہ تلنگانہ کے دوسرے دن حیدرآباد کے شمس آباد کے کلاسک کنونشن سنٹر میں "تلنگانہ کے کے جی تا پی جی مسلمہ ادارے:تبدیلی اور وجود"کے موضوع پر کنونشن سے خطاب



کرتے ہوئے کہا "میں ہر سال دو کروڑ ملازمتوں اور15لاکھ روپئے آپ کے بینک اکاونٹ کے جیسے بلند بانگ وعدے نہیں کرتا لیکن جو کچھ بھی میں کہتا ہوں وہ میری ساکھ کامعاملہ ہوتاہے،اس کو میں کافی سنجیدگی کے ساتھ لیتا ہوں اور جو وعدے میں نے اور پی سی سی صدر نے کئے ہیں،وہ پتھر کی لکیر ہیں،یہ وعدے پورے کئے جائیں گے اس بات کی طمانیت میں دیتا ہوں"۔

راہل گاندھی نے کہا کہ لوگوں سے جھوٹ بولنااور جھوٹے وعدے کرنا ان کی عادت نہیں ہے۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک اور پنجاب کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ جس لمحہ بھی کانگریس کی حکومت بنے گی، کسانوں کے قرضہ جات معاف کئے جائیں گے۔کانگریس نے ان دونوں ریاستوں میں اس وعدہ کو پورا کیا۔آپ کرناٹک یا پنجاب میں کسی کو بھی فون کرتے ہوئے یہ پوچھیں کہ کیاراہل گاندھی نے اس وعدہ کو پورا کیا ہے۔آپ کو اس کا جواب مل جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.