حیدرآباد 17جون(یواین آئی) فوج میں بھرتی کیلئے مرکز کی جانب سے متعارف کردہ اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جاری احتجاج آج حیدرآباد میں پرتشدد ہوگیا،احتجاجیوں پرقابو پانے کیلئے پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی۔
احتجاجیوں نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی اورآگ لگا دی جس کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچ
گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق احتجاجیوں پرقابو پانے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ دیگردو زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں شدید زخمی مظاہرین کو سکندرآباد کے گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔