ذرائع:
وزیراعظم نریندر مودی 6 جنوری کو حیدرآباد کے چرلا پلی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اس ٹرمینل کا 6 تاریخ کو ورچوئل افتتاح کریں گے۔ یہ اسٹیشن جدید سہولیات کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔، تاکہ جڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندراباد کے ریلوے مسافروں کے لیے سفری سہولتیں آسان ہوں۔ اس ٹرمینل کی تعمیر 430 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ہے۔ پہلے 28 دسمبر کو ریلوے وزیر اشونی ویشنو کے ذریعہ اس کا افتتاح ہونا تھا، لیکن سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے سبب پروگرام ملتوی کر دیا گیا
تھا۔ چرلا پلی اسٹیشن کو سکندرآباد، نامپلی، اور کاچی گوڑہ کے ریلوے اسٹیشنوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہاں سے 25 اہم ٹرینیں چلانے کا منصوبہ ہے۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے جیسی سہولیات کے ساتھ، چرلا پلی ریلوے ٹرمینل مسافروں کے لیے ایک بہترین مرکز بننے جا رہا ہے۔ اس ٹرمینل میں مسافروں کے لیے جدید سہولیات دستیاب ہوں گی، جن میں چھ ایسکلیٹر، سات لفٹس، چھ بکنگ کاؤنٹر، اور مرد و خواتین کے لیے علیحدہ ویٹنگ ہالز شامل ہیں۔ ایک اعلیٰ درجے کا ویٹنگ ایریا بھی بنایا گیا ہے اور ہوائی اڈے کی طرز پر ایک ایگزیکٹیو لاؤنج تیار کیا گیا ہے۔ پہلی منزل پر کیفے ٹیریا بھی دستیاب ہوگا۔