ذرائع:
حیدرآباد: سٹی پولیس نے بی جے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو چہارشنبہ کو مقررہ رام نومی پر جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
پولیس نے رکن اسمبلی کو مطلع کیا کہ ان کی اجازت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
راجہ سنگھ نے 14 فروری کو حیدرآباد کمشنر آف پولیس کو ایک درخواست دی تھی۔
تاہم سیتارام باغ مندر سے دوسرا مرکزی جلوس معمول کے مطابق سری رام نومی شوبھا یاترا کمیٹی کے ذریعہ نکالا جائے گا۔
تبدیلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ 2010 سے وہ سری رام
نومی شوبھا یاترا نکال رہا ہے اور صرف اس سال پولیس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
راجہ سنگھ نے کہا یہ توقع کی جا رہی تھی کہ کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ ہندو تہواروں پر پابندیاں لگائیں گے۔ یہ کرناٹک اور کانگریس کی حکومت والی دیگر ریاستوں میں ہوا ہے۔
راجہ سنگھ نے قانون کے خلاف جاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قیمت پر شوبھا یاترا آکاش پوری ہنومان مندر سے شروع ہوگی اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ راجہ سنگھ کی نظر میں قانون اور پولیس کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ قانون کے کسی فیصلے کی قدر نہیں کرتا۔