ذرائع:
حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے پیر کے روز شہر کے چومحلہ پیلس میں سالانہ بین المذاہب ’دعوتِ افطار‘ کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں وزیر داخلہ محمد محمود علی، ڈی جی پی تلنگانہ انجنی کمار، حیدرآباد کے ایم پی بیرسٹر اسد الدین اویسی، مذہبی اسکالرز، پولس حکام، بیوروکریٹس اور دیگر نے شرکت
کی۔
حیدرآباد کمشنر پولیس سی وی آنند نے اجتماع سے اپنے مختصر خطاب میں مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور رمضان کے مقدس مہینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سخاوت، تعظیم، اور روحانی خود شناسی کا وقت ہے۔
سی وی آنند نے کہا کہ پولیس نے مقدس مہینے کے لئے مساجد اور بازاروں میں وسیع حفاظتی انتظامات کئے ہیں اور اس مہینے کے دوران سٹی پولیس کو کمیونٹی کے تعاون کی ستائش کی۔