ذرائع:
حیدرآباد میں اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے والے بی آر ایس کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جس پر بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے طلبہ، بے روزگاروں، یونین لیڈروں کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ طلباء کے
مطالبات پر فوری توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا طلباء کے پرامن احتجاج پر حکومت نے آمرانہ رویہ اپنایا اور گرفتار طلبہ یونین رہنماؤں، بے روزگار نوجوانوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا
انہوں نے تیقن دیا کہ بھارتیہ راشٹرا سمیتی بے روزگاروں کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔