the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد/24ستمبر(ایجنسی) تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے شہر حیدرآباد میں میٹرو کی امیرپیٹ۔ایل بی نگر لائن کا افتتاح کیا۔اس کا کافی عرصہ سے انتظار کیاجارہا تھا۔اس افتتاح کے بعد اس لائن کو مسافرین کے لئے کھول دیاگیا۔
گورنر کے ہمراہ وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی،وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو،وزیرافزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو، حیدرآباد میٹرو ریل کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔اس افتتاح کے بعد حیدرآباد میٹرو کی پہلی راہداری مکمل طورپر کارکرد ہوگئی ۔گورنر کی جانب سے اس راہداری کے افتتاح کے بعد حیدرآباد میٹرو ریل، دہلی کے بعد ہندوستان کی دوسری بڑی میٹر و ریل ہوگئی ہے۔بہ حیثیت مجموعی اس کے روٹس 46کلومیٹرس ہیں جس میں اُپل تا میاں پور 30کلومیٹر اور امیرپیٹ تا ایل بی نگر 16کلومیٹرس شامل ہیں۔امیرپیٹ تا ایل بی نگر میٹرو کا سفر صرف 52منٹ میں ہی ممکن ہوا ہے جو کہ سڑک سے تقریبا52منٹ میں مکمل ہوتا ہے۔
امیرپیٹ سے ایل بی نگر تک 16کلومیٹرس کی روٹ میں 17میٹرو اسٹیشنس ہیں۔وزیراعظم مودی



نے گزشتہ سال نومبر میں میاں پور۔اپل روٹ کا افتتاح کیا تھا جو 30کلومیٹر کی روٹ تھی۔اب آج اس نئی روٹ کے افتتاح کے بعد میٹرو ریل میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں خاصہ اضافہ ہوجائے گا۔


سرکاری اعداد وشمار کے مطابق میٹر و ریل کے حیدرآباد میں آغاز کے بعد اب تک تقریبا دو کروڑ مسافرین نے اس میں سفر کیا اور اب میٹرو ریل آہستہ آہستہ حیدرآبادی عوام کی نبض بنتی جارہی ہے۔اسی دوران ایم جی بی ایس انٹر چینج میٹرو اسٹیشن ،ایشیا کے بڑے میٹر و اسٹیشنوں میں سے ایک بن گیا ہے۔یہ راہداری اول(میاں پور۔ایل بی نگر)اور راہداری دوم (جے بی ایس۔فلک نما)کو جوڑے گا۔میٹر و کے اہم ستوں کو اسٹیل ری انفورسمنٹ سلاخوں کا استعمال کیاگیا ہے اور خصوصی تکنیک بھی استعمال کی گئی ہے ۔
ایم جی بی ایس اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارمس کو مربوط کرنے کے لئے بڑے اسکائی ویز تعمیرکئے گئے ہیں ۔چادرگھاٹ علاقہ کے اسکائی وے کی لمبائی 600فیٹ ہے۔اس کی چوڑائی 20فیٹ ہے ۔آنے والے دنوں میں ٹریفک میں اضافہ کے پیش نظر اس طرح کے بڑے اسکائی ویز کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.